ڈیپازٹس اور رقم نکلوانا
مقامی کرنسیوں میں بہت سارے لچکدار ادائیگی کے طریقوں میں سے منتخب کریں، جس میں دنیا کے سب سے معروف ادائیگی کے سسٹمز، ای والیٹس، اور کرپٹو والیٹس شامل ہیں۔ زیادہ تر رقم فوری نکلوائی جا سکتی ہے نیز اس میں کوئی خفیہ کمیشن یا فیس نہیں ہے۔
ڈیپازٹکم سے کم رقم | رفتار | رقم نکلواناکم سے کم رقم | رفتار |
---|
رقم ڈیٹازٹ کرنے اور نکلوانے کے عمومی اصول
فوری ڈیپازٹ اور رقم نکلوانا کتنا تیز ہے؟
"فوری" کی اصطلاح بتاتی ہے کہ ٹرانزیکشن ہمارے فنانشیل ڈپارٹمنٹ کے ماہرین کی جانب سے مینوئل پراسیسنگ کے بغیر چند سیکنڈ کے اندر مکمل ہو جائے گی۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اگرچہ یہ ہماری جانب سے فوراً پراسیس ہو جاتی ہے، مگر آپ کے ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کی درخواست میں ادائیگی کے سسٹم کے فراہم کنندہ کی جانب سے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
بینک کارڈ سے رقم نکلوانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
Exness کی طرف سے رقم نکلوانے کی تمام درخواستوں پر فوری طور پر پروسیس کیا جاتا ہے۔ پھر رقم نکلوانے کی آپ کی درخواست ہمارے کارڈ پروسیسر اور آپ کے بینک کو بھیجی جاتی ہے اور آپ کے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز نظر آنے کیلئے اس پورے پروسیس میں 1 سے 14 کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔
کیا میں ایسے اکاؤنٹ میں فنڈز نکلوا سکتا ہوں جو میرا اپنا نہیں ہے؟
فنڈز صرف آپ کے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں نکلوائے جا سکتے ہیں۔ یہ آپ کی مالی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تحفظ کا ایک طریقہ ہے۔
کیا اس میں کوئی فیس یا کمیشن ہے؟
جبکہ Exness چارجز لاگو نہيں کرتی ہے تاہم آپ کا کریڈٹ کارڈ فراہم کنندہ، بینک یا ادائیگی کا سسٹم ٹرانزیکشن کی فیس یا کمیشن لاگو کر سکتے ہیں جو ہمارے کنٹرول سے باہر ہے۔
ڈیپازٹ کرنے اور رقم نکلوانے کے لیے میں کون سا اکاؤنٹ استعمال کر سکتا ہوں؟
ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کے لیے آپ کو خود اپنا ذاتی ادائیگی اکاؤنٹ استعمال کرنا ضروری ہے۔ ہم براہ راست ادائیگیاں یا تیسری پارٹیوں کو ادائیگیاں قبول نہیں کریں گے۔ ٹرانزیکشن کے سلسلے میں آپ کو درکار ساری معلومات آپ کے ذاتی علاقے میں مل سکتی ہیں۔
میں کب ڈیپازٹ اور رقم نکلوا سکتا ہوں؟
ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے پر 24/7 عمل درآمد ہو سکتا ہے۔ اگر ڈیپازٹ یا رقم نکلوانا فوری نہیں ہے تو ہم 24 گھنٹے کے اندر اس پر کارروائی کریں گے۔ یاد رکھیں کہ آپ کے بینک یا ادائیگی سروس کو تھوڑا زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ادائیگی کے سسٹمز کی وجہ سے کسی ڈیپازٹ یا رقم نکالنے کے عمل میں تاخیر کے لیے ہمیں جواب دہ قرار نہيں دیا جا سکتا۔
اگر میں ادائیگی کے متعدد سسٹمز استعمال کرتا ہوں تو میں کس طرح رقم نکالوں؟
اگر آپ متعدد پیمنٹ سسٹمز یا ایک ہی پیمنٹ سسٹم میں متعدد والیٹس کے ذریعے اپنے ٹریڈنگ اکاؤںٹ کو فنڈ کرتے ہیں تو فنڈز ڈیپازٹ کردہ رقوم کے تناسب کے لحاظ سے نکلوائے جانے چاہئیں۔
کیا کارروائی کا وقت تبدیل ہو سکتا ہے؟
پم پیشگی اطلاع کے بغیر ڈیپازٹس اور رقم نکالنے کے لیے کارروائی کا وقت تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کیا ادائیگی کے تمام طریقے بین الاقوامی سطح پر دستیاب ہیں؟
ہم مخصوص ممالک کے کلائنٹس کے لیے دستیاب ادائیگی کے سسٹمز پر پابندیاں لگا سکتے ہیں۔
کیا میں تجارت کیے بغیر رقم نکال سکتا ہوں؟
ہم بغیر تجارتی سرگرمی والے تجارتی اکاؤنٹ کی جانب سے شروع کردہ رقم نکالنے کی درخواست کی تفتیش، اسے منسوخ کرنے، اور/یا اس پر فیس/چارجز لگانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں (جس کا انحصار ادائیگی کے طریقے پر ہوتا ہے)۔ کیونکہ بہر حال، ڈیپازٹس اور رقم نکالنے کا مقصد آپ کی تجارتی سرگرمی کو فائنانس کرنا ہے۔
ابھی ڈیپازٹ کریں
آپ کا اکاؤنٹ سیٹ اپ اور تجارت کرنے کیلئے تیار ہونے میں صرف 3 منٹ لگتے ہیں